نعمان اعجاز قربانی کے جانوروں کی قیمت سن کر حیران، طنزیہ پوسٹ میں کیا کہا؟

نعمان اعجاز قربانی کے جانوروں کی قیمت سن کر حیران، طنزیہ پوسٹ میں کیا کہا؟

عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کی منڈیاں جگہ جگہ لگ چکی ہیں
نعمان اعجاز قربانی کے جانوروں کی قیمت سن کر حیران، طنزیہ پوسٹ میں کیا کہا؟

Webdesk

|

25 May 2025

عید الاضحی نزدیک آتے ہی منڈیوں میں جانوروں کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔معروف اداکار نعمان اعجاز عید الاضحی پر جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں جان کر حیران اور پریشان رہ گئے۔

عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کی منڈیاں جگہ جگہ لگ چکی ہیں جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خریداری کے لیے آ رہے ہیں۔

ان منڈیوں میں ہر سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔  ڈراما اداکار نعمان اعجاز بھی قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے منڈی گئے تھے جہاں وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں سن کر دنگ رہ گئے۔

جس کا اظہار نعمان اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا ہے۔ انھوں نے ایک مرغی کی تصویر طنزیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔نعمان اعجاز نے لکھا کہ ان دنوں مویشی منڈیوں میں مرغی بھی فروخت کے لیے کھڑی کردو تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ روپے مانگیں گے۔

جس پر نعمان اعجاز کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکار کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!