1 hour ago
ندا یاسر نے رائیڈرز سے معافی مانگ لی
ویب ڈیسک
|
10 Dec 2025
معروف میزبان نِدا یاسر نے ان لائن فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کے بارے میں اپنے حالیہ بیان پر شدید عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے معافی مانگ لی۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ ان کا کسی کی دل آزاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
ندا یاسر نے وضاحت کی کہ وہ صرف اپنے کچھ ذاتی ناخوشگوار تجربات بیان کر رہی تھیں، پوری رائیڈر کمیونٹی کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا۔
نِدا یاسر کے ڈلیوری رائیڈرز سے متعلق ریمارکس پر رائیڈر کمیونٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس میں ان کے بیان کو غیر مناسب اور محنت کش طبقے کی توہین قرار دیا گیا تھا جبکہ متعدد رائیڈرز نے ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔
تنقید کے بعد نِدا یاسر نے آج رائیڈرز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے رائیڈرز انتہائی ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہیں، اور ان کی باتوں میں یہ واضح فرق نظر آنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ رائیڈرز کی محنت کی قدر کرتی ہیں، مگر الفاظ کے انتخاب میں غلطی ہو گئی جس کے باعث غلط تاثر پیدا ہوا۔
Comments
0 comment