9 hours ago
نہ ایشوریہ نہ کترینہ، سلمان خان کا کرش کون تھی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ویب ڈیسک
|
10 Mar 2025
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی جوانی میں معروف اداکارہ ریکھا کے عشق میں مبتلا تھے اور اُن سے شادی کرنے کے خواہش مند تھے۔
یہ دلچسپ انکشاف سلمان خان نے کچھ سال پہلے بگ باس کے سیٹ پر ریکھا کے ساتھ ہونے والی ایک گفتگو میں کیا تھا۔
ریکھا جب اپنی فلم "سپر نانی" کی تشہیر کے لیے بگ باس کے سیٹ پر آئی تھیں، تو شو کے میزبان سلمان خان نے اُن کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
سلمان خان نے بتایا کہ وہ اور ریکھا پڑوسی ہوا کرتے تھے، اور وہ صبح 5:30 بجے اُٹھ کر ریکھا کو واک پر جاتے ہوئے دیکھنے کے لیے تیار ہو جاتے تھے۔
دبنگ خان نے مزید بتایا کہ اُنہوں نے ریکھا کو دیکھنے کے لیے ہی یوگا کلاسز جوائن کی تھیں، کیونکہ ریکھا وہاں یوگا سکھاتی تھیں۔
سلمان خان نے مذاق میں کہا، "اُس وقت یوگا سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا، لیکن چونکہ ریکھا جی وہاں یوگا سکھاتی تھیں، میں اور میرے دوست وہاں پہنچ جاتے تھے۔"
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ گھر جا کر سب کو بتا دیا کرتے تھے کہ جب وہ بڑے ہو جائیں گے تو ریکھا سے شادی کریں گے۔ اِس پر سلمان نے مذاق میں کہا، "شاید یہی وجہ ہے کہ میری شادی نہیں ہوئی۔" ریکھا نے بھی بات کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے کہا، "شاید میری بھی اِسی لیے نہیں ہوئی۔"
سلمان خان کا یہ انکشاف اُن کے مداحوں کے لیے بہت دلچسپ تھا۔ ریکھا، جو بالی ووڈ کی خوبصورتی اور شائستگی کی علامت سمجھی جاتی ہیں، اُن کے عشق میں مبتلا ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں تھی۔
انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں، بلکہ ایک کھلے دل کے انسان بھی ہیں۔
Comments
0 comment