نصرت فتح علی کی ان سنی قوالیوں اور غزلوں کا البم 27 سال بعد ریلیز کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
20 Jun 2024
لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی غیر ریلیز شدہ ریکارڈنگز کا ایک نیا البم 27 برس بعد رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نصرت فتح علی خان کے اس البم کو ’روشنی کی زنجیر‘ کا نام دیا گیا ہے، جسے بیس ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔
پیٹر گیبریل کے ریئل ورلڈ ریکارڈز آرکائیوز میں دریافت کیے گئے البم میں قوالی کے چار روایتی ٹریکس شامل ہیں، جن میں پہلے کبھی نہ سنے گئے کلام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اپریل 1990 میں بنائی گئی ریکارڈنگ نصرت کو اپنے عروج پر لے گئی۔
شائقین ایک بائیوپک "استاد" کی بھی توقع کر سکتے ہیں، جو اسلام آباد میں قائم سائینا بشیر اسٹوڈیوز کے ذریعہ 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔
برٹش کونسل کے تعاون سے یہ البم مختلف فارمیٹس میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا۔
Comments
0 comment