نورے اور زہرہ کا بہنوں جیسا رشتہ، سائرہ یوسف کے بیان پر مداح ششدر رہ گئے

نورے اور زہرہ کا بہنوں جیسا رشتہ، سائرہ یوسف کے بیان پر مداح ششدر رہ گئے

سائرہ یوسف نے دونوں بہنوں کے رشتے کو مثالی قرار دیا
نورے اور زہرہ کا بہنوں جیسا رشتہ، سائرہ یوسف کے بیان پر مداح ششدر رہ گئے

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2025

لاہور: شوبز کی مقبول اداکارہ سائرہ یوسف نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی اور سابق شوہر شہروز سبزواری کی بیٹی نورے کا، شہروز کی دوسری بیوی صدف کنول کی بیٹی سیدہ زہرہ کے ساتھ خوبصورت اور محبت بھرے رشتے پر کھل کر بات کی ہے۔

اپنے اور شہروز سبزواری کے سات سالہ تعلق سے بیٹی نورے کی پرورش کرنے والی سائرہ یوسف نے ان کی دونوں بیٹیوں کے درمیان بننے والے مضبوط رشتے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بہنوں کے ساتھ پلی بڑھی ہیں، اس لیے وہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ نورے بھی بہنوں کا ساتھ حاصل کرے۔

سائرہ یوسف نے کہا، "میں نے ہمیشہ یہ چاہا کہ میری بیٹی کا بھی کوئی بہن بھائی ہو، اور اب شہروز کا تو دوسرا بچہ ہے، لیکن میرا نہیں ہے۔ اس لیے میرے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ نورے کی ایک بہن ہے اور وہ اس کے ساتھ محبت اور اپنائیت کا رشتہ رکھے۔"

ان کا کہنا تھا، "وہ اس کی بہن ہے، اور میں اس سے یہ رشتہ نہیں چھین سکتی۔" سائرہ نے والدین کو اس بات کی بھی تلقین کی کہ ایسے حالات میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ ناانصافی والا سلوک نہ کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ نورے کے جتنے بھی رشتے دار ہیں، وہ سب اس سے بہت پیار کرتے ہیں، اور وہ یہ رشتہ اس سے نہیں چھین سکتیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں بہنیں جب بھی ممکن ہو ایک ساتھ ملتی ہیں اور وقت گزارتی ہیں۔ سائرہ یوسف کے اس بیان نے مداحوں کو متاثر کیا ہے اور انہوں نے سائرہ کی اس سوچ کی تعریف کی ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنے بچوں کی خوشی کو مقدم رکھا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!