5 hours ago
پاکستانی اداکار بھی بھارتی جارحیت کی زد میں آگئے

ویب ڈیسک
|
1 May 2025
بھارت میں صارفین اب پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور دیگر کئی مشہور شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے کیونکہ حکومت کی درخواست پر انہیں بلاک کردیا گیا ہے۔
یہ اقدام پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت-پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بھارت سے انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کو پاکستانی اداکاروں اور تخلیق کاروں کے اکاؤنٹس پر اب یہ پیغام نظر آتا ہے:
’’اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔ یہ اس لیے ہے کیونکہ ہم نے مواد کو محدود کرنے کی ایک قانونی درخواست پر عمل کیا ہے‘‘۔
ماہرہ خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہوچکا ہے۔ دیگر متاثرہ شخصیات میں ہانیہ عامر، علی ظفر اور کئی دیگر معروف پاکستانی اداکار شامل ہیں۔
یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد کو مسلسل روکنے کی پالیسی کا حصہ ہے، جسے وہ "قومی سلامتی کے تحفظ" کے طور پر بیان کرتی ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھی بلاک کیے تھے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق، یہ اقدام اظہار رائے کی آزادی پر پابندی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید کمزور کرنے کی کوشش ہے۔
Comments
0 comment