پاکستانی اداکارہ کے ہاں لڑکی کی پیدائش

پاکستانی اداکارہ کے ہاں لڑکی کی پیدائش

اداکارہ نے گود میں لی ہوئی تصاویر شیئر کردیں
پاکستانی اداکارہ کے ہاں لڑکی کی پیدائش

ویب ڈیسک

|

19 Mar 2025

مشہور جوڑے صبور علی اور علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سرینا رکھا ہے 

 جوڑے نے ہسپتال میں اپنے نوزائیدہ بچی کو گود میں لیے ہوئے دل کو چھو لینے والی تصاویر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کیں۔

صبور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ہمارا چھوٹا سا معجزہ، ہمارا سب سے بڑا تحفہ۔ چھوٹے سے ہاتھوں کا بڑا اثر چھوڑنا یقین کرنا مشکل ہے۔" ان کی یہ پوسٹ فینز اور شوبز کے دیگر ستاروں کی جانب سے مبارکبادوں سے بھر گئی۔

صبور علی اور علی انصاری کے ہاں پہلی اولاد کی آمد کے حوالے سے پہلے ہی سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، لیکن جوڑے نے بچی کی پیدائش تک اس بارے میں کوئی عوامی اعلان نہیں کیا تھا۔

 حالانکہ صبور علی کے بیبی شاور کی تصاویر آن لائن وائرل ہو چکی تھیں، لیکن انہوں نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انہیں شیئر نہیں کیا تھا۔

جوڑے کے انسٹاگرام پر اعلان کے بعد شوبز کے کئی نامور شخصیات اور فینز نے انہیں مبارکبادوں کی بارش کر دی۔ لالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہرہ خان نے خصوصی طور پر ایک دلچسپ اور پیار بھرا مبارکباد کا پیغام دیا۔ اس کے علاوہ منشا پاشا، صبا فیصل، احمد علی بٹ، اقرا عزیز، اور امر خان جیسے ستاروں نے بھی کمنٹس میں جوڑے کو ان کی خوشی پر مبارکباد پیش کیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!