7 hours ago
آپریشن سندور پر شفاعت علی نے مودی کا مذاق بنا ڈالا

ویب ڈیسک
|
8 May 2025
لاہور: مشہور مزاحیہ اداکار اور آوازوں کی نقل کرنے میں ماہر شفاعت علی کی تازہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آواز میں پاکستان کے خلاف ناکام بھارتی فوجی کارروائی 'آپریشن سندور' کا مزاحیہ پوسٹ مارٹم پیش کیا۔
شفاعت علی نے مودی کی آواز میں کہا کہ "آپریشن سندور کے لیے گئے تھے، پاکستان نے اسے ولیمہ بنا دیا‘۔
مزید اضافہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ فیصلہ تاریخ بدلنے والا تھا اور بہار کے انتخابات جتوانے والا تھا، مگر پاکستانی فورسز نے ہمارا ولیمہ کر دیا"۔
ویڈیو میں مودی کو رافیل اور مگ طیاروں کے نقصان پر متفکر دکھایا گیا۔
یاد رہے کہ بھارت نے حال ہی میں پہلگام حملے کا بہانہ بنا کر پاکستان پر فضائی حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 31 معصوم شہری شہید، 71 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
شفاعت علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اسے پاکستانی عوام کے جذبے کی عکاس قرار دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھی جا سکتی ہے۔
Comments
0 comment