پریٹی زنٹا نے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

پریٹی زنٹا نے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

آن لائن سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا۔
پریٹی زنٹا نے  بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

Webdesk

|

30 Apr 2025

ممبئی : بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کرارا جواب دیدیا۔

معروف اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر سوال جواب کے آن لائن سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا۔

تاہم اداکارہ کو یہ سوال ایک آنکھ نہ بھایا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کرنے والے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پریٹی زنٹا نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں لوگ دوسروں کی شناخت اور انتخاب پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

تاہم اگلے ہی روز اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے اس مداح سے معذرت بھی کر لی۔پریٹی زنٹا نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے اگر میرا لہجہ سخت لگا ہو۔ مجھے اس سوال نے ہیجان میں مبتلا کردیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ایک ماں ہوں اور بیرون ملک مقیم ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے یہ نہ بھولیں کہ وہ بھارتی شہری بھی ہیں۔

پریٹی زنٹا نے کہا کہ میرے شوہر کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتے لیکن ہم اپنے بچوں کی پرورش ہندو مذہب کے مطابق کر رہے ہیں۔اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ہر وقت اپنے زندگی کے فیصلوں کے لیے وضاحت دینا پڑتی ہے۔

پریٹی زنٹا نے مزید کہا کہ میری خوشیوں کو بار بار سیاست سے جوڑا جا رہا ہے۔ مندر جانا، کمبھ میلے میں شرکت کرنا اور اپنی شناخت پر فخر کرنا سیاست میں شامل ہونے یا کسی پارٹی سے وابستگی کی علامت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ  پریتی زنٹا نے 2016 میں جین گڈ اینف سے شادی کی تھی اور2021 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی ماں بنی تھیں۔علاوہ ازیں پریٹی زنٹا 7 سال بعد فلمی پردے پر واپسی آ رہی ہیں۔

 وہ راجکمار سنتوشی کی فلم ''لاہور 1947'' میں سنی دیول اور شبانہ اعظمی کے ساتھ نظر آئیں گی۔اس فلم کو عامر خان پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!