قیدی نمبر 804 گانا گانے پر قوال کیخلاف مقدمہ درج

قیدی نمبر 804 گانا گانے پر قوال کیخلاف مقدمہ درج

شالیمار باغ میں عوام کی فرمائش پر جیسے ہی قوال نے گیت گایا تو پولیس پہنچ گئی تھی
قیدی نمبر 804 گانا گانے پر قوال کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

5 Jan 2026

لاہور پولیس نے شالیمار گارڈنز میں منعقدہ سرکاری سرپرستی میں ہونے والے ثقافتی پروگرام کے دوران متنازع گانا پیش کرنے پر ایک قوال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق قوال فراز خان نے پروگرام کے دوران “قیدی نمبر 804” کے نام سے گانا گایا، جسے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے منسوب کیا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گانا سیاسی حوالے رکھتا ہے اور اس کی ادائیگی سے تقریب کو سیاسی رنگ دیا گیا۔

ایف آئی آر شالیمار گارڈنز کے انچارج ضمیر الحسن کی درخواست پر درج کی گئی، جن کا مؤقف ہے کہ یہ پروگرام والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے خالصتاً موسیقی اور ثقافت کے فروغ کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

درخواست گزار کے مطابق گانا حاضرین کی جانب سے فرمائش پر پیش کیا گیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ قوال کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے تھا کہ یہ تقریب عام شہریوں کے لیے تھی جہاں مختلف سیاسی خیالات رکھنے والے افراد موجود تھے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا گانا عوامی اجتماع میں گانے سے کشیدگی، بدامنی یا ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو سکتی تھی۔

پولیس کے مطابق قوال اور ان کے ساتھیوں کے خلاف پروگرام کو سیاسی رنگ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!