رجب بٹ کا فہد مصطفی کو پہچاننے سے انکار، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

رجب بٹ کا فہد مصطفی کو پہچاننے سے انکار، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

میں اپنا کما اور کھا رہا ہوں، رجب بٹ کا جواب
رجب بٹ کا فہد مصطفی کو پہچاننے سے انکار، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2025

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے فہد مصطفی کو پہچاننے سے انکار کردیا جبکہ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے اداکار کا نام سُن پر پوچھا کہ یہ فہد مصطفیٰ کون ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفی متعدد بار فیملی فروخت کرنے کی بات کرچکے ہیں کیا آپ کو اور مجھے نہیں معلوم کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے۔

رجب بٹ نے فہد مصطفی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے، وہ لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔

یوٹیوبر نے کہا کہ مجھے ان سے کوئی بات نہیں کرنی اور نہ رول چاہیے، میں اپنا کما اور کھا رہا ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!