رجب بٹ نے بیوی کو نظر انداز کرنے پر کیا وضاحت پیش کی؟

رجب بٹ نے بیوی کو نظر انداز کرنے پر کیا وضاحت پیش کی؟

رجب بٹ نے کہا کہ ان کی بیوی ایمان گھریلو خاتون ہیں
رجب بٹ نے  بیوی کو نظر انداز کرنے پر کیا وضاحت پیش کی؟

Webdesk

|

20 May 2025

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ ولاگ میں بہن کے مقابلے میں اہلیہ کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شریک حیات کو نظر انداز کیا نہ اسے غیر اہم سمجھا اور نہ ہی اس کی توہین کی۔

اپنے نئے ولاگ میں معروف یوٹیوبر نے کچھ دن قبل جاری کیے گئے ولاگ میں اہلیہ ایمان کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر مداحوں کو آگاہ کیا۔

رجب بٹ نے کہا کہ ان کی بیوی ایمان گھریلو خاتون ہیں، انہیں مذاق، اداکاری اور سوشل میڈیا کے ٹرینڈز سمجھ نہیں آتے لیکن بعض لوگ ان کے ولاگز دیکھ کر ان کے گھر میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے کئی گھر برباد کیے اور ان کے گھر میں بھی مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اپنا گھر برباد نہیں ہونے دیں گے، اگر کوئی ایسا وقت آیا تو وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس بھی ڈیلیٹ کر دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی اہلیہ کا کوئی بھی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں ہے، وہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتیں جب کہ ولاگز کے دوران بھی انہیں اداکاری کرنی نہیں آتی، اس لیے بعض لوگوں کو لگتا ہے کہ شوہر انہیں غیر اہم سمجھ رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی بیوی کی طبیعت خراب ہے، ان کی اہلیہ اسٹریس میں ہے، تاہم انہوں نے اہلیہ کی بیماری کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب وہ اہلیہ کو اپنے ولاگز میں نہیں دکھائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ان کی بیوی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوجاتی تب تک وہ ولاگز میں نظر نہیں آئیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!