راکھی ساونت کا عمران خان سے اظہار محبت، خواہش بھی ظاہر کردی

راکھی ساونت کا عمران خان سے اظہار محبت، خواہش بھی ظاہر کردی

راکھی ساونت کا پاکستانی یوٹیوب چینل کو انٹرویو، ثانیہ مرزا کا بھی تذکرہ
راکھی ساونت کا عمران خان سے اظہار محبت، خواہش بھی ظاہر کردی

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2025

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے سابق وزیراعظم عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا۔

پاکستانی یوٹیوب چینل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے اپنی پاکستانی لڑکے سے شادی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے دیس کے لوگوں کو فکر ہے اور ان کا یہ ردعمل بالکل جائز ہے۔

راکھی نے کہا کہ بھارتیوں کو میری فکر اس وجہ سے ہے کہ ثانیہ مرزا کے ساتھ اچھا نہیں ہوا تھا مگر ہوسکتا ہے کہ میرا پاکستانی شوہر ہمیشہ میرے ساتھ رہے اور کچھ ایسا نہ ہو جو ثانیہ کے ساتھ ہوا۔

راکھی ساونت نے عمران خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جلدی سے جیل سے باہر آئیں اور عوام کی خدمت کریں۔

انہوں نے ایک بار پھر عمران خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سابق وزیراعظم کی جلد آزمائشیں اور مشکل وقت ختم ہوجائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!