روزہ چھوڑنے پر تنقید، جاوید اختر نے شامی کو قابل فخر قرار دے دیا

روزہ چھوڑنے پر تنقید، جاوید اختر نے شامی کو قابل فخر قرار دے دیا

آپ میرے اور تمام ہندوستان کیلیے فخر ہیں، لوگوں کی پرواہ نہ کریں
روزہ چھوڑنے پر تنقید، جاوید اختر نے شامی کو قابل فخر قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2025

معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران پانی پینے اور روزہ نہ رکھنے پر حمایت کرتے ہوئے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

محمد شامی کو سوشل میڈیا پر چیمپئنز ٹرافی کے میچ کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کے عمل پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر مذہبی رہنما مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی سمیت کئی لوگوں نے اعتراضات کا اظہار کیا۔

جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کرتے ہوئے محمد شامی کی حمایت کی۔

انہوں نے لکھا، "شامی صاحب، ان قدامت پسند اور متعصب لوگوں کی پرواہ نہ کریں، جنہیں اس بات پر اعتراض ہے کہ آپ دبئی کے تپتے ہوئے میدان میں دوپہر کے وقت پانی پی رہے تھے۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ آپ بھارتی ٹیم کا ایک عظیم حصہ ہیں جو ہمیں سب کو فخر دلا رہے ہیں۔ میری نیک تمنائیں آپ اور پوری ٹیم کے ساتھ ہیں۔"

خیال رہے کہ آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر نے محمد شامی کو 'مجرم' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ روزہ نہ رکھ کر انہوں نے مذہبی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

جاوید اختر کی جانب سے محمد شامی کی حمایت نے اس معاملے پر بحث کو مزید ہوا دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!