صبا فیصل کا شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو مشورہ

صبا فیصل کا شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو مشورہ

بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت اس کے شوہر جانب متوجہ نہ ہو۔
صبا فیصل کا شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو مشورہ

Webdesk

|

24 Apr 2026

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت اس کے شوہر جانب متوجہ نہ ہو۔

حال ہی میں صبا فیصل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوہر کے دفتر سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ اور مردوں کے رویوں سے متعلق گفتگو کی۔

اپنے شوہر کی مبینہ مداح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ تقریبا 25 سال قبل میں اپنے شوہر کو لینے ان کے دفتر گئی اور ریسپشنسٹ سے کہا کہ انہیں بلا دیں، ریسپشنسٹ نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ جس پر میں نے جواب دیا کہ میں مسز فیصل ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے دن میرے شوہر نے مجھ سے پوچھا کہ میں نے ریسپشنسٹ سے کیا کہا تھا؟ کیونکہ اس نے ملازمت چھوڑ دی تھی۔

صبا فیصل نے کہا کہ میں نے بتایا کہ میں نے صرف یہی کہا تھا کہ میں مسز فیصل ہوں، اس پر میرے شوہر نے کہا کہ شاید وہ میرے لیے یک طرفہ جذبات رکھتی تھی، جس کا مجھے علم نہیں تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت اس کے شوہر کے قریب آنے سے پہلے 100 بار سوچے۔

انسٹاگرام پر 2.4 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے کہا کہ اکثر گھریلو خواتین کے پاس کچھ خاص کام کرنے کو نہیں ہوتا اور جو خواتین اپنے شوہروں پر اعتماد نہیں کرتیں یا جن کے شوہر اچھی آمدنی رکھتے ہیں، وہ ڈراموں کی طرح اپنے شوہروں کا پیچھا کرتی ہیں۔

 آج کل میں بھی ایک ایسے ڈرامے میں کام کر رہی ہوں جس میں میرا کردار اپنے شوہر پر نظر رکھنے کے لیے ڈرائیور کو اس کے پیچھے بھیجنا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!