شادی سادگی سے کریں اور اگر خرچہ کرنا ہے تو 50 لاکھ سے کاروبار شروع کردیں، یاسر حسین

شادی سادگی سے کریں اور اگر خرچہ کرنا ہے تو 50 لاکھ سے کاروبار شروع کردیں، یاسر حسین

یاسر حسین نے غیر شادی شدہ نوجوانوں کے لیے آواز بلند کردی
شادی سادگی سے کریں اور اگر خرچہ کرنا ہے تو 50 لاکھ سے کاروبار شروع کردیں، یاسر حسین

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2025

مشہور اداکار اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک اہم معاشرتی مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ پر زور دیا ہے کہ وہ شادیوں کو سادہ اور آسان بنائیں۔

یاسر حسین نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ آج کل کی شادیاں مختلف تقریبات کی بھرمار کی وجہ سے ایک مشکل کام بن چکی ہیں۔

'ہم نے خود ہی شادی کو پیچیدہ بنا دیا ہے،'

یاسر حسین کے مطابق، شادی کا اصل مقصد سادگی اور خوشی ہے نہ کہ دکھاوا۔ انہوں نے تجویز دی کہ 'صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور اس کے بعد ولیمہ رکھ لیں۔'

یاسر حسین نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ شادی کے اخراجات کی وجہ سے وہ خوش ہونے کے بجائے پریشان نظر آتے ہیں۔ 'ان کے چہروں پر خوشی کے بجائے فکر صاف نظر آتی ہے،'۔

اس گفتگو میں موجود اداکار فیصل قریشی نے بھی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ایک عام سی شادی پر بھی 50 لاکھ روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔

اس پر یاسر حسین نے کہا کہ اتنی بڑی رقم میں تو ایک اچھا بزنس شروع کیا جا سکتا ہے یا پھر ایک اپارٹمنٹ خریدا جا سکتا ہے۔

ان کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب معاشرے میں شادیوں پر بے تحاشہ اخراجات اور رسم و رواج کی وجہ سے نوجوانوں اور ان کے والدین پر مالی اور ذہنی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ یاسر حسین کا یہ مشورہ اس بڑھتے ہوئے مسئلے کا ایک عملی حل پیش کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!