شادی سے پہلے منی اسکرٹ پہنتی تھی، فریال گوہر

شادی سے پہلے منی اسکرٹ پہنتی تھی، فریال گوہر

فریال گوہر نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی
شادی سے پہلے منی اسکرٹ پہنتی تھی، فریال گوہر

Webdesk

|

14 Nov 2025

کراچی : ماضی کی مقبول اداکارہ فریال گوہر نے کہا ہے کہ شادی سے قبل وہ مغربی طرز کا لباس اور عام طور پر منی اسکرٹ پہنتی تھیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے برقع بھی پہنا۔

فریال گوہر نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی پیدائش حالیہ بھارتی ریاست گجرات میں ہوئی تھی لیکن ان کے آباو و اجداد 1910 سے قبل ہی جنوبی افریقہ منتقل ہوگئے تھے اور ان کی والدہ وہیں پلی، بڑھیں، بعد ازاں برطانیہ منتقل ہوئیں۔

ان کے مطابق ان کے والد فوج میں تھے اور قیام پاکستان کے بعد ان کے والد برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ہوئے، جہاں ان کی ملاقات ان کی والدہ سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔ان کا کہنا تھا کہ والدہ بھی مغربی ممالک اور تہذیبوں میں رہنے کی وجہ سے بولڈ لباس پہنتی تھیں، اسی وجہ سے وہ بھی کم عمری میں بولڈ، مختصر اور مغربی انداز کا لباس پہنتی تھیں۔

فریال گوہر نے بتایا کہ ان کے والد کو گردوں کی بیماری ہوئی، جس وجہ سے انہوں نے فوج سے ملازمت بھی چھوڑی اور جوانی میں ہی انتقال کر گئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ 1965 میں پاک-بھارت جنگ کے دوران پنجاب میں ان کے والد کی ملکیت کو دشمن ملک کی فوج نے جلایا، نقصان پہنچایا، جس کے بعد ان کی والدہ نے محنت کرکے ان کی پرورش کی۔

انہوں نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد بھی لاہور کینٹ میں ان کا 35 کینال کا شاندار گھر تھا اور زمانہ طالب علمی میں جب ان کی عمر 17 برس تھی، تب انہیں پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی)میں مختصر کردار کی پیش کش ہوئی اور اسکرین پر صرف ان کا ہاتھ دکھایا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!