4 hours ago
شوبز شخصیات کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی، فیصل قریشی میدان میں آگئے
فیصل قریشی کا ناقدین کو جواب

ویب ڈیسک
|
4 Mar 2025
پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے شوبز اداکاروں کے رمضان ٹرانسمیشن پر تنقید کرنے والوں کو لاجواب کردیا۔
فیصل قریشی رواں سال خود نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں جہاں انہوں نے اے پی ڈی پی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں اس حوالے سے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک تاثر ہے کہ ہم سارا سال عجیب و غریب حرکتیں کر کے رمضان میں دین سکھاتے ہیں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ اس بات کو کلیئر کرلیں کہ ہم دین نہیں سکھاتے بلکہ یہ کام علما کرام کرتے ہیں اور وہ جیسے ہمیں بولتے ہیں ہم ویسے ہی کرتے ہیں۔
فیصل قریشی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم بھی سارا سال نمازیں اور عبادات کرتے ہیں جس کی تشہیر نہیں کرتے اور نہ اس کی ضرورت کبھی محسوس کی ہے۔
Comments
0 comment