12 hours ago
شوہر ذہنی طور پر بیمار ہو تو عورت کو اسلام نے علیحدگی کا حق دیا ہے، نادیہ جمیل
مرد و خواتین کے تعلقات، عزتِ نفس اور خاندانی رشتوں پر روشنی ڈالی۔

Webdesk
|
21 May 2025
لاہور: معروف سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ اسلام نے عورتوں کو یہ حق دیا ہے کہ اگر ان کا شوہر ذہنی طور پر بیمار ہو، انہیں عزت نہ دے یا ان کے حقوق پورے نہ کرے تو وہ علیحدگی اختیار کر سکتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 'المورد خواتین سوسائٹی' کے ایک پروگرام کے دوران کیا، جہاں انہوں نے مرد و خواتین کے تعلقات، عزتِ نفس اور خاندانی رشتوں پر روشنی ڈالی۔
نادیہ جمیل نے زور دے کر کہا کہ ماؤں کو چاہیے کہ وہ بیٹوں کی تربیت بیٹیوں کی طرح احتیاط سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بیٹوں کو یہ سکھائیں کہ بیوی کی عزت کرنا کیسے ہے۔
Comments
0 comment