صرف دو گھنٹے کی زندگی باقی ہے تو فضول باتوں سے گریز کریں، بشری انصاری کا جاوید اختر کو مشورہ

ویب ڈیسک
|
6 May 2025
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہندوستانی مصنف جاوید اختر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگایا تھا۔
جاوید اختر نے ممبئی اور پہلگام میں دہشت گردی کے واقعات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا- ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پاکستانی فنکاروں جیسے نصرت فتح علی خان اور مہدی حسن کو ہمیشہ گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔
انہوں نے شکایت کی کہ ہندوستانی فنکاروں جیسے لتا منگیشکر کو پاکستان میں کبھی مدعو نہیں کیا گیا۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ "ہم بیوقوف نہیں! ہندوستانی پالیسی سازوں کو محتاط رہنا چاہیے جب وہ برصغیر کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں"۔
انہوں نے جاوید اختر پر الزام لگایا کہ وہ ممبئی میں ایک کرائے کے گھر سے انکار کیے جانے کے بعد پاکستان کو بدنام کر کے ہندوستان میں اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ"آپ کی زندگی کے صرف دو گھنٹے باقی ہیں اور آپ اس قسم کی فضول باتیں کر رہے ہیں‘‘۔
بشریٰ نے واضح کیا کہ "دونوں ممالک کے عام لوگ بُرے نہیں ہیں، یہ طاقتور شخصیات ہیں جو تناؤ بڑھا رہی ہیں، دونوں قوموں کے درمیان کوئی بنیادی نفرت نہیں ہے"‘۔
انہوں نے اختتام پر الزام لگایا کہ یہ سب مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی ایک منظم مہم کا حصہ ہے۔
Comments
0 comment