ساتویں جماعت میں لڑکوں کے گروپ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، عدیل ہاشمی

ساتویں جماعت میں لڑکوں کے گروپ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، عدیل ہاشمی

عدیل ہاشمی نے یہ انکشاف حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیا
ساتویں جماعت میں لڑکوں کے گروپ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، عدیل ہاشمی

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2024

معروف اداکار اور کامیڈین عدیل ہاشمی نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بچپن کے ایک درد ناک واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئے تھے۔

اپنی ورسٹائل پرفارمنس کے لیے مشہور اداکار نے مسرت مصباح کے شو میں اپنی دردناک یادداشت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طالب علمی کی زندگی میں لڑکوں کے ایک گروپ نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ ’میں اُس وقت ساتویں جماعت میں تھا، جب بڑی کلاس اور کچھ ہماری کلاس کے لڑکوں نے ملکر مجھے زبردستی زیادتی کا مشانہ بنایا اور میں کچھ نہیں کرسکا تھا کیونکہ وہ لوگ جسامت کے اعتبار سے مجھ سے بہت زیادہ طاقتور تھے۔

عدیل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سرکاری اسکول سے حاصل کی، اس کی کلاس کے بہت سے طلباء دو سالوں سے فیل ہو رہے تھے، اور وہ ان سے بڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں لمبا یا بڑا نہیں تھا، یہاں تک کہ رویے کے لحاظ سے بھی میں بچہ تھا، اور میں خاموش رہا اور مجھے زیادہ اعتماد نہیں تھا، میں نے سوچا کہ اگر میں ان کا جواب دوں یا ان کے بارے میں استاد سے شکایت کروں تو وہ مجھے مزید تنگ کریں گے‘‘۔

عدیل کے مطابق، جب وہ بالآخر اپنے بڑے بھائی کے سامنے کھلے تو انہوں نے مسئلہ کو سنجیدہ نہیں لیا، بدقسمتی سے، وہ غنڈہ گردی اور حملے کی سنگینی سے بے خبر تھے اور انہوں نے مشورہ دیا کہ لڑکوں سے اپنے طریقے سے نمٹوں۔

اتنے مشکل حالات کے باوجود اداکار نے کہا کہ انہوں نے یہ واقعہ کسی کے سامنے نہیں بتایا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ اگر کوئی انہیں پریشان کرنے یا نامناسب حرکتیں کرنے کی کوشش کرے تو وہ گھر آکر مجھے بتائے۔

عدیل ہاشمی پاکستان میں کامیڈی انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے لیکن وہ ایک منتخب پروجیکٹ کے لیے کام کرتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!