سینئر پاکستانی اداکار کا سرحد پر جاکر پاک فوج کے ساتھ بھارت کیخلاف لڑنے کا اعلان

سینئر پاکستانی اداکار کا سرحد پر جاکر پاک فوج کے ساتھ بھارت کیخلاف لڑنے کا اعلان

اداکار نے کہا کہ ضرورت پڑی تو سرحد پر جاکر لڑوں گا
سینئر پاکستانی اداکار کا سرحد پر جاکر پاک فوج کے ساتھ بھارت کیخلاف لڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

3 May 2025

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار غلام محی الدین نے ملک دشمن قوتوں اور بالخصوص بھارت کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔  

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھارت کے جارحانہ اقدامات اور مودی سرکار کی پاکستان مخالف پالیسیوں کے خلاف پاک فوج کے حمایت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ریلی میں فلم انڈسٹری کے تمام اداکاروں، ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی شرکت متوقع ہے۔  

اس موقع پر اداکار غلام محی الدین نے جذباتی انداز میں کہا کہ "پاکستان میری جان سے عزیز ہے۔ اگر ملک کو خطرہ ہو تو میں سرحد پر جا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ ہم سب کو اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔"

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز شخصیات پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو اُس کی جارحیت پر آئینہ دکھا چکی ہیں اور جنگ نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

فلمی صنعت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اتحاد کا واضح پیغام ہوگی۔ ا

نہوں نے زور دیا کہ آرٹسٹ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں اور مشکل وقت میں ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!