طلحہ انجم سال 2025 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گلوکار قرار

طلحہ انجم سال 2025 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گلوکار قرار

اسپاٹیفائی نے سال 2025 کی فہرست جاری کردی
طلحہ انجم سال 2025 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گلوکار قرار

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2025

معروف آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائی نے سال 2025 کے دوران پاکستان میں زیادہ سرچ کیے جانے والے گانوں اور گلوکاروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔

اس سال بھی ریپر اور نغمہ نگار طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال پاکستان کے ٹاپ آرٹسٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران ان کے اوریجنل میوزک کی اسٹریمنگ میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔

ابھرتے ہوئے فنکاروں عمیر اور حسن رحیم نے بھی اپنی منفرد موسیقی سے توجہ حاصل کی، جبکہ لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان بدستور پلیٹ فارمز پر مقبول رہے۔

دیگر نمایاں فنکاروں میں مانو، بیان، ایفسک، علی سومرو میوزک اور انورل خالد شامل رہے، جنہوں نے ملک کے بدلتے ہوئے میوزک کلچر کی بھرپور نمائندگی کی۔

2025 کے مقبول ترین گانے

مقبول گانوں کی فہرست بھی نئی اور پرانی نسل کے میوزیکل امتزاج کی عکاسی کرتی ہے۔

جول (مانو اور انورل خالد) نے ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی

دوسرے نمبر پر پل پل (ایفسک اور علی سومرو میوزک) رہا

تیسرے نمبر پر ماند (بیان، حسن راحیم، رووالیو)

چوتھے نمبر پر Departure Lane (طلحہ انجم اور عمیر)

پانچویں نمبر پر Wishes (حسن راحیم، عمیر، طلویندر)

سب سے زیادہ سنے جانے والے البمز

پاکستان میں اس سال نئے میوزک البمز کی مقبولیت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Safar از بیان 2025 کا سب سے زیادہ سنا جانے والا البم رہا۔

اس کے بعد My Terrible Mind، ROCKSTAR WITHOUT A GUITAR (عمیر)، اور Open Letter (طلحہ اور عمیر) کا نمبر رہا۔

دیگر اہم البمز میں عمران خان کا Unforgettable، کاوش کا گنکالی (اورجنل اسکور)، حسن راحیم کا دل کے پردے، عاطف اسلم و سجاد علی کا بول (او ایس ٹی)، مانو کا تھکانہ، اور بلال سعید کا Superstar شامل ہیں۔

اس سال اسپاٹی فائی نے ریپڈ میں ایسی انٹرایکٹو خصوصیات بھی شامل کیں جن کی مدد سے صارفین اپنی موسیقی کی عادات کو مزید تفصیل سے دیکھ سکتے تھے۔

ان میں Wrapped Party, Listening Archive اور Listening Age جیسے فیچرز شامل ہیں۔

صارفین اپنی 2025 ریپڈ لسٹ اسپاٹی فائی کی موبائل ایپ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!