2 hours ago
تین ماہ قید میں ڈکی بھائی کی ذہنی صحت بری طرح متاثر، رہائی کے بعد تنہائی اختیار کرلی
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2025
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی، جنہیں 17 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، تقریباً تین ماہ حراست میں رہنے کے بعد نومبر میں رہا ہوئے۔
ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اس انکوائری کے بعد درج کیا تھا جس میں متعدد ڈیجیٹل کریئیٹرز پر الزام تھا کہ وہ ذاتی مالی فائدے کے لیے عوام کو جوا ایپس استعمال کرنے پر اکسا رہے تھے۔
رہائی کے بعد سے ڈکی بھائی مکمل طور پر تنہائی میں ہیں۔ نہ کوئی سوشل میڈیا سرگرمی اور نہ ہی پبلک اپیئرنس۔ ان کی ذہنی صحت اور مجموعی حالتِ زار پر ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھی یوٹیوبرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
معروف یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب نے بتایا کہ ڈکی بھائی نے جیل میں انتہائی سخت وقت گزارا ہے۔ ان کے مطابق:
“کسی کو اندازہ نہیں کہ اس نے اندر کیا کچھ برداشت کیا، اتنے دن جیل میں رہنا آسان نہیں ہوتا۔”
اقرا اور اریب کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب سے ملاقات کی درخواست کی، مگر جواب ملا کہ وہ ابھی دنیا کا سامنا کرنے کے قابل نہیں، انہیں وقت درکار ہے۔
دونوں نے مزید کہا کہ وہ پسِ پردہ مسلسل ڈکی بھائی کا ساتھ دے رہے ہیں، چاہے انہوں نے اس حوالے سے کبھی سوشل میڈیا پر کچھ شیئر نہ کیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر خود ڈکی بھائی بتائیں گے کہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کون کھڑا تھا۔
ڈکی بھائی کے مداح بھی ان کی خاموشی اور بظاہر بگڑتی ہوئی ذہنی حالت سے پریشان ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment