والد برہمن تھے، ماں نے بچپن میں سکھایا کہ مشکل میں یاعلی مدد کہنا، مہیش بھٹ

والد برہمن تھے، ماں نے بچپن میں سکھایا کہ مشکل میں یاعلی مدد کہنا، مہیش بھٹ

مہیش بھٹ کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو، بچپن اور مذہب سے متعلق گفتگو
والد برہمن تھے، ماں نے بچپن میں سکھایا کہ مشکل میں یاعلی مدد کہنا، مہیش بھٹ

ویب ڈیسک

|

3 May 2025

ممبئی: مشہور بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی مخلوط مذہبی شناخت اور بچپن کے تجربات پر روشنی ڈالی۔  

مہیش بھٹ نے بتایا کہ ان کی والدہ شیریں محمد علی شیعہ مسلمان تھیں، جبکہ والد نانا بھائی بھٹ ایک گجراتی برہمن تھے۔  

مہیش بھٹ کے مطابق ان کے والدین نے کبھی رسمی شادی نہیں کی، لیکن انہوں نے مہیش کو ایک مخصوص مذہبی امتزاج کے ساتھ پروان چڑھایا۔  

مہیش بھٹ نے بتایا کہ ان کی والدہ انہیں سکول بھیجتے وقت کہتی تھیں کہ "تم ایک ناگر برہمن کے بچے ہو، اگر کبھی ڈر لگے تو ’یا علی مدد‘ پکار لینا۔"

مہیش بھٹ کی فلمیں اکثر سماجی مسائل، مذہبی ہم آہنگی اور انسانی جذبات کی گہرائی کو چھوتی ہیں، جو شاید ان کے اپنے تجربات کی عکاس ہیں۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!