والدین کی وجہ سے طلاق کا رجحان بڑھ رہا ہے، اداکارہ جگن کاظم
ویب ڈیسک
|
5 Feb 2024
نامور پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح والدین کو قرار دے دیا۔
جگن کاظم نے حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی طلاق اور دوسری شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافہ اسلیے ہورہا ہے کہ والدین اپنی اولاد کو گھر بسانے کے بجائے طلاق کا مشورہ دے رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’طلاق کے بعد عورت پر مشکل وقت گزرتا ہے اور میں خود اس کا سامنا کرچکی ہوں کیونکہ یہ عمل عورت کو اندر سے توڑ دیتا ہے اور سب کچھ ہونے کے باوجود بھی کہیں نہ کہیں ایک دراڑ اور خوف باقی رہتا ہے‘۔
جگن نے کہا کہ ’پہلے زمانے میں والدین لڑکیوں کو نصیحت کرتے تھے کہ ہر صورت میں انہیں اپنا گھر بسانا ہے اور طلاق کو برا عمل سمجھا جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے کیونکہ طلاق کو آسان بنادیا گیا ہے، اگر میاں اور بیوی میں اختلافات ہوں تو والدین انہیں ٹھیک کرنے کے بجائے فورا طلاق کا مشورہ دیتے ہیں اور شادیاں بچانے کے بجائے اب طلاق کے بعد یہ کہا جاتا ہے کہ دونوں کے مزاج ایک دوسرے سے مختلف تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں طلاق کے بعد کے کرب سے گزر چکی ہوں اس لیے مشورہ دیتی ہوں کہ نکاح کو بچانے کی آخری حد تک کوشش کریں اور پھر بھی اگر معاملات نہ بن سکیں تو پھر علیحدگی اختیار کرلیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے لیے طلاق کے بعد دوسری شادی کا فیصلہ کرنا زیادہ مشکل تھا کیونکہ مجھے خدشہ تھا کہ کہیں بچے کا مستقبل خراب نہ ہوجائے، دوسری شادی سے قبل بیٹے کو اپنے شوہر فیصل سے ملوایا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ دونوں کے درمیان اچھی ہم آہنگی رہے‘۔
جگن کے مطابق انہیں دوسری شادی کا پرپوزل ملنے کے بعد فیصلہ کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ لگا کیونکہ وہ اپنے بیٹے کو بھی اعتماد میں لینا چاہتی تھیں، پھر شادی کے بعد ساری چیزیں ٹھیک ہوگئیں‘۔
اداکارہ نے مشورہ دیا کہ ’مطلقہ یا بیوہ جو ماں وہ وہ کبھی بھی دوسری شادی ارینج میرج نہ کرے، بلکہ پہلے خود ہونے والے شوہر سے ملاقات کرے اور اولاد کے حوالے سے ساری چیزوں پر بات چیت کے بعد ہی فیصلہ کریں‘۔
Comments
0 comment