ویڈیو : بھارت کے نو مسلم اداکار نے دعوت افطار میں روزہ رکھا اور باجماعت نماز بھی ادا کی

ویڈیو : بھارت کے نو مسلم اداکار نے دعوت افطار میں روزہ رکھا اور باجماعت نماز بھی ادا کی

اداکار کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
ویڈیو : بھارت کے نو مسلم اداکار نے دعوت افطار میں روزہ رکھا اور باجماعت نماز بھی ادا کی

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2025

بھارت کے مشہور اداکار تھلاپتی وجے نے رمضان المبارک کی مناسبت سے دعوت افطار کا اہتمام کیا اور انہوں نے خود بھی روزہ رکھ کر نماز ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ہندوستان کے مشہور اداکار تھلاپتی وجے نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں چنئی کے YMCA گراؤنڈز پر ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں مقامی مسلم برادری کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تھلاپتی وجے نے سفید لباس اور نماز کی ٹوپی پہن کر روزہ داروں کے ساتھ باجماعت نماز ادا کی اور افطار میں شریک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق تھلاپتی وجے نے پورا دن روزہ رکھا اور اسلامی روایات کے مطابق نماز ادا کی۔ تقریب میں 15 مقامی مساجد کے اماموں کو بھی مدعو کیا گیا، جنہوں نے نماز کی امامت کی۔

اداکار کے اس اقدام کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر ان کے مداحوں نے ان کی رواداری اور یکجہتی کے جذبے کی تعریف کی۔

 

تھلاپتی وجے کا یہ اقدام نہ صرف ان کی مذہبی رواداری کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ اس نے ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کی مقبولیت کو اور بڑھا دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!