وینا ملک اور صائم ایوب کا اسکینڈل سامنے آگیا

وینا ملک اور صائم ایوب کا اسکینڈل سامنے آگیا

اداکارہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداح سیخ پا، شدید تنقید
وینا ملک اور صائم ایوب کا اسکینڈل سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

3 Mar 2025

پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور صائم ایوب کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

یہ صائم ایوب وینا ملک کے مینیجر ہیں جن کی اداکارہ کے ساتھ قریبی تعلقات والی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں اور پھر تنازع کھڑا ہوگیا۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں نے مختلف سوالات کیے اور پوچھا کہ صائم ایوب صرف مینیجر ہیں یا پھر وینا ملک کے بوائے فرینڈ ہیں۔

اس سے قبل وینا ملک انسٹاگرام پر ایک لڑکے کی چہرہ چھپی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔ جس کے بعد صارفین سمجھے تھے کہ یہ لڑکا کوئی چوہدری ہے۔

صارفین کا خیال تھا کہ وینا ملک اُس لڑکے سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم اب لوگوں کا خیال ہے کہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر صائم کی تھیں۔

یاد رہے کہ وینا نے گزشتہ سال شہریار چوہدری کے ساتھ اپنی نئی محبت کا اعتراف کیا تھا، لیکن ان کی شناخت کو ہمیشہ خفیہ رکھا۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ شاید شہریار چوہدری ہی صائم ایوب ہیں، اور وینا نے ان کا نام تبدیل کرکے بتایا تھا۔  

واضح رہے کہ صائم ایوب پیشے کے اعتبار سے میوزک کمپوزر ہیں اور وینا کے ساتھ کئی میوزک ویڈیوز پر کام کر چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر خود کو وینا کا منیجر لکھا ہوا ہے، لیکن ان کی تصاویر نے سب کو یہی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ رشتہ صرف پیشہ ورانہ ہی نہیں، بلکہ اور بھی کچھ ہو سکتا ہے۔

Is Veena Malik and her Manager Saim in Relation? where is Sheharyar chouhdri?

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!