آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی، حقیقت سامنے آگئی

آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی، حقیقت سامنے آگئی

اداکارہ کے مبہم پیغام، تصاویر ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام کو ڈی ایکٹیو کرنے کی وجہ سے افواہیں زوروں پر تھیں
آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی، حقیقت سامنے آگئی

Webdesk

|

26 Nov 2025

کراچی: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر و کاروباری شخصیت زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت دم توڑتی دکھائی دیں جب آئمہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک نئی ویڈیو شیئر کی۔

اس سے قبل دونوں جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں کو گاڑی میں سفر کرتے اور خوشگوار انداز میں کیمرے کے لیے پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد مداحوں میں پھیلی بے چینی کچھ حد تک کم ہوگئی۔

افواہوں کا آغاز کیسے ہوا؟

یہ چہ مگوئیاں اُس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے نوٹ کیا کہ زین احمد نے آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا اور اپنی پروفائل سے شادی کی تمام تصاویر ہٹا دیں۔

یاد رہے کہ دونوں کی شادی 5 اگست 2025 کو کینیڈا میں ایک نجی نکاح تقریب میں ہوئی تھی۔

افواہوں میں شدت آنے کے بعد زین احمد نے وضاحت دی کہ ان کے اکاؤنٹ میں تکنیکی خرابی آئی تھی، کچھ پوسٹس خود بخود آرکائیو ہوگئی تھیں، اور اسی مسئلے کے باعث فالو لسٹ میں تبدیلی ہوئی۔

انہوں نے اپنی آئی ڈی کا پاس ورڈ تبدیل کیا، سیکیورٹی بڑھائی، شادی کی تصاویر واپس لگائیں اور ایک بار پھر ایما کو فالو بھی کرلیا۔

صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہوگئی جب آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مبہم پیغام پوسٹ کیا (آپ سب ٹھیک کہتے ہیں، مجھے دوسروں کی بات مان لینی چاہیے تھی)

اس پیغام کو مداحوں نے ممکنہ ناراضی یا اشارہ سمجھا۔ کچھ ہی دیر بعد آئمہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ مکمل غیر فعال کر دیا، جس سے افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

زین احمد بدستور سرگرم

دوسری جانب زین احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ فعال ہے، اور انہوں نے حال ہی میں اپنے برانڈ Rastah کے لیے ایک نیا پروموشنل ویڈیو بھی شیئر کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے معمول کے کام میں مصروف ہیں۔

مداحوں میں بے چینی برقرار

اگرچہ دونوں نے مل کر ویڈیو شیئر کرکے افواہوں کو کچھ حد تک کم کیا ہے، مگر اب تک انہوں نے علیحدگی سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، جس کے باعث مداح اور میڈیا یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ آیا یہ محض سوشل میڈیا کی غلط فہمی تھی یا پھر تعلقات میں کسی گہری دراڑ کی طرف اشارہ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!