یہ بطور مسلمان مجھ پر حرام ہے، شاہ رخ خان کا سود لینے سے صاف انکار

یہ بطور مسلمان مجھ پر حرام ہے، شاہ رخ خان کا سود لینے سے صاف انکار

شاہ رخ خان نے ایک فلم پر پیسہ لگایا اور سود لینے سے انکار کیا، اداکارہ کا انکشاف
یہ بطور مسلمان مجھ پر حرام ہے، شاہ رخ خان کا سود لینے سے صاف انکار

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2025

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے ایک فلم پر پیسہ لگایا تاہم اس پر سود لینے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بطور مسلمان سود ان کے لیے حرام ہے۔

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روی چوپڑا کی اہلیہ رینو چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے ان کی فلم ’اتفاق‘ کو مالی معاونت فراہم کی تھی، لیکن اس رقم پر سود لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ 

رینو چوپڑا نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے کہا کہ سود لینا ان کے لیے حرام ہے۔

رینو چوپڑا نے بتایا کہ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اتفاق‘، جس کی ہدایت کاری ان کے بیٹے ابھے چوپڑا نے کی تھی، کو شاہ رخ خان نے بغیر سکرپٹ پڑھے ہی سپورٹ کیا تھا۔ اس فلم میں اکشے کھنہ، سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

رینو نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے نہ صرف فلم کی مالی معاونت کی، بلکہ انہوں نے پروڈکشن کے لیے دی گئی رقم پر سود لینے سے بھی انکار کر دیا۔ 

شاہ رخ خان کا کہنا تھا، ’نہیں، یہ میرے لیے حرام ہے، میں سود نہیں لے سکتا۔‘ رینو نے بتایا کہ دیگر سرمایہ کاروں نے سود لیا، لیکن شاہ رخ خان کسی صورت سود لینے پر راضی نہیں ہوئے۔

رینو چوپڑا نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے حد خوش مزاج اور احترام کرنے والے انسان ہیں۔ جب ان کے بیٹے کی فلم بنانے کی بات آئی تو شاہ رخ خان نے بھرپور حمایت کی اور کہا کہ وہ فلم کے لیے ہر ممکن سپورٹ کریں گے۔

یہ واقعہ شاہ رخ خان کی انسانیت اور اصولوں کی پاسداری کو ظاہر کرتا ہے، جس نے انہیں نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پوری دنیا میں محبت اور احترام کا مرکز بنا دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!