یوکرینی گلوکارہ کا ساحر علی بگا کے ساتھ پنجابی گانا ریلیز

یوکرینی گلوکارہ کا ساحر علی بگا کے ساتھ پنجابی گانا ریلیز

گانے کو نعمان حیدر نے تیار کیا ہے
یوکرینی گلوکارہ کا ساحر علی بگا کے ساتھ پنجابی گانا ریلیز

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2024

معروف پاکستانی گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کا  یوکراینی گلوکارہ کمالیہ کے ساتھ نئے انداز سے بنایا گیا پنجابی گیت ’لٹھے دی چادر‘  ریلیز کردیا گیا۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں گانے کی تعارفی تقریب منعقد کی گئی جس میں شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ 

تقریب کے دوران گلوکار ساحر علی بگا  اور یوکرائنی گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ  کا نیا پنجابی ریمکس گانا '' لٹھے دی چادر "" پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیزکیا گیا۔

گانے کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے تیار کیا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اپنے گانے میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا،امید ہے شائقین کو میرا یہ گانا بھی پسند آئےگا۔

تقریب کے دوران معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیہ اور ساحر بگا نے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

 

Latthay Di Chaadar (Reloaded) | Sahir Ali Bagga & Kamaliya

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!