11 hours ago
ایئروائس مارشل پر فلم بنانے کا اعلان، ہیرو کون ہوگا؟

ویب ڈیسک
|
14 May 2025
آپریشن بنیان مرصوص پر پاکستانی ہدایت کار نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ایئروائس مارشل اورنگزیب کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بحث شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہدایت کار نبیل قریشی 'آپریشن بُنیان مرصوص' پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے جلد اس پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں پاک فضائیہ کے تاریخی کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی کہانی پر فلم بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ اس تاریخی کردار کو کون سا پاکستانی اداکار بہترین طریقے سے نبھا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس اعلان کے بعد اپنے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے نام لیے جنہیں وہ ایئروائس مارشل اورنگزیب کے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
سب سے زیادہ پسندیدہ اداکار فواد خان قرار پائے جنہیں صارفین نے ایئروائس مارشل کا مشابہ قرار دیا اور مزاج کے حوالے سے بھی یکساں کہا ہے
ایک صارف کے تبصرے پر جس میں فواد خان کو مثالی امیدوار قرار دیا گیا، نبیل قریشی نے دلچسپی کا اظہار کیا۔
تاہم کچھ صارفین نے فواد خان کی بھارتی فلموں میں شرکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کسی اور اداکار کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا۔ ہدایت کار نے اس تنازعے پر صرف تھمبز اپ ایموجی کے ذریعے رد عمل ظاہر کیا
سوشل میڈیا پر ایئروائس مارشل ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ بریفنگز کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ بھارت کو مؤثر انداز میں جواب دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے فضائی حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے یہ تاریخی کارروائی انجام دی تھی۔
جس میں دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے، جس میں تین جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں، اس کارروائی میں پاکستان نے حض چند گھنٹوں میں بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔
Comments
0 comment