چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے فخر زمان نے ریٹائرمنٹ لے لی؟

چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے فخر زمان نے ریٹائرمنٹ لے لی؟

فخر زمان نے خبروں پر خاموشی توڑ دی
چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے فخر زمان نے ریٹائرمنٹ لے لی؟

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2025

انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔

فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بیٹنگ کرنے آئے تاہم خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

اس کے بعد فخر زمان کو ٹیم مینجمنٹ نے ڈاکٹرز کے مشورے پر آرام دینے کا فیصلہ کیا اور اُن کی جگہ امام الحق کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا تھا۔

معاملہ کیا ہے؟

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد اب خبر آئی ہے کہ فخر زمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم یہ خبر ذرائع سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی اور تیزی سے وائرل ہورہی تھی۔

حقیقت کیا ہے؟

قومی ٹیم کے بلے باز نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا اور اگر ایسا کوئی ارادہ کیا تو وہ سب کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے مداحوں سے بتایا کہ وہ انجری سے صحت یاب ہورہے ہیں اور جلد میدان میں نظر آئیں گے۔

فخر زمان نے کہا کہ انہیں اوپنر کے طور پر بیٹنگ کرنا پسند ہے اور وہ چاہتے تھے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بطور اوپنر کوئی کارنامہ انجام دیں مگر قسمت کو یہ منظور نہیں تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!