حکومت نے 6 ستمبر کو عام تعطیل دی ہے؟ حقیقت جانیے
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2024
سوشل میڈیا پر 6 ستمبر کی عام تعطیل کے حوالے سے وائرل ہونے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔
دعویٰ
سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ حکومت نے یوم دفاع کی مناسبت سے 6 ستمبر بروز جمعے کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن بھی وائرل ہورہا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ ملک بھر میں سرکاری، نجی دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے یوم دفاع کی مناسبت سے بند ہوں گے۔
دعوے کی حقیقت
وزارت اطلاعات و نشریات نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی ہے، جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
Comments
0 comment