ربیع الاول کا چاند نظر نہ آیا، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند نظر نہ آیا، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

یکم ربیع الاول ہفتہ 15 اگست کو ہوگی
ربیع الاول کا چاند نظر نہ آیا، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

ویب ڈیسک

|

13 Aug 2026

ملک بھر میں ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول ہفتہ 15 اگست کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، جس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

اس حساب سے 12 ربیع الاول بدھ 26 اگست 2026 کو ہوگی۔ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات اور دیگر تقریبات اسی تاریخ کو منعقد کی جائیں گی۔

اس سے قبل سپارکو نے بھی چاند کی عمر کم ہونے کے باعث 13 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!