2 hours ago
امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق
Webdesk
|
12 Aug 2026
تہران: امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا، جنگ بندی معاہدے کی مدت 17 اگست کو ختم ہونے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران نے جاری تنا کے دوران جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کرنے پر اتفاق کر لیا۔ ترک میڈیا نے بتایا دونوں فریقین نے ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق ثالثوں کو اپنی رضامندی سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔
ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا یہ اتفاق "اسلام آباد ایم او یو کے فریم ورک کے تحت ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان موجودہ جنگ بندی معاہدے کی مقررہ مدت 17 اگست کو ختم ہو رہی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے بنیادی اصول پر رضامندی تو ظاہر کر دی ہے، تاہم اس میں مزید کتنے دنوں یا ہفتوں کی توسیع کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
خیال رہے 8 سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان فوجی حملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ واشنگٹن نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ تہران نے جواب میں اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا۔
Comments
0 comment