5 hours ago
چین : روبوٹک سسٹم کے ذریعے دل کی جراحی کا آغاز
Webdesk
|
13 Aug 2026
بیجنگ: جراحی کے موجودہ روایتی طریقہ کار کے برعکس چین کے صوبے فوجیان میں دل کے ایک پیچیدہ آپریشن کو حال ہی میں مقامی طورپر تیارکردہ کارڈیئک سرجیکل روبوٹ کی مدد سے انجام دیا گیا جس سے آپریشن تھیٹرمیں تابکاری سے بچا کا لباس پہنے طبی عملے کی ضرورت ختم ہوگئی۔
شیامن یونیورسٹی کے شیامن کارڈیو ویسکولر اسپتال میں پروفیسر وانگ یان آپریشن تھیٹر کے باہر ایک کنسول پر بیٹھے مانیٹر پر نظر جمائے ہوئے تھے۔ ان کے ہاتھ جوائے اسٹک چلارہے تھے اور نوب گھمارہے تھے۔
صرف 90 منٹ میں ان کی ٹیم نے 74سالہ مریض کے دھڑکتے دل میں متاثرہ مائٹروالو کی کم سے کم جراحی مداخلت کے ذریعے کامیاب مرمت کردی۔
پروفیسرونگ نے 2023 کے بعد سے اسپتال کی 29ویں روبوٹک سرجری کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پہلے روبوٹک طریقہ کار کے مقابلے میں اب ہم بہت زیادہ ماہر ہوچکے ہیں اور یہ آپریشن انتہائی خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔
وانگ نے کہا کہ روبوٹ کی معاونت سے کی جانے والی ٹرانس کیتھیٹرانٹروینشن مستقبل میں دل کی دیکھ بھال کے لیے ایک واضح سمت ہے۔
اگرچہ یہ ٹیکنالوجی قلیل مدت میں معروف کارڈیوویسکولرمراکز میں کلینیکل تصدیق اوراصلاح کے مراحل میں ہے تاہم اگلے تین سے پانچ برسوں میں ملک بھر میں بڑے کارڈیک اسپتالوں میں اس کے معمول کے استعمال کی امید ہے. جس میں صوبائی اورشہر کے اندر ریموٹ جراحی کے طریقوں کا تدریجی تجربہ کیا جائے گا۔
Comments
0 comment