اسکول کے بچوں کو نشہ آور ٹافیاں دینے کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
18 Feb 2025
سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ آسٹریلیا میں اسکول کے بچوں کو گلابی گولیوں کے ساتھ نشہ آور ٹافی ’اسٹرابیری کوئیک‘ دی جارہی ہے۔
معاملہ کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ آسٹریلیا میں اسکول کے کمسن بچوں کو نشے کا عادی بنایا جارہا ہے اور انہیں نشہ آور ٹافیاں دی جارہی ہیں۔
دعویٰ کیا گیا کہ حکومت نے نوٹس لے کر انتظامیہ کو کوئیک کینڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی اور سرکاری افسران نے ٹافی کو ’میٹھے زہر کا نیا روپ‘ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس میں جان لیوا زہر کرسٹل میتھ شامل ہے۔
افسران نے اپیل کی کہ والدین اپنے بچوں کو کسی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں۔
حقیقیت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ دراصل 17 سال پرانی ہے اور 2007 میں یہ افواہ بھی پھیلی تھی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹرابیری کوئیک کی تقسیم کی خبر دھوکا دہی پر مبنی ہے، اس سے پہلے 2007 میں یہ ای میل کی گئیں تھیں۔
Comments
0 comment