عالمی یوم تھیلیسیمیا کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام

Webdesk
|
8 May 2025
کراچی: وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم تھیلیسیمیا کے موقع پر اس موروثی اور جان لیوا بیماری سے متعلق آگاہی بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا صرف مریض کے لیے نہیں بلکہ پورے خاندان کے لیے ایک چیلنج ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے خون کا عطیہ دیں اور اس بیماری سے بچا کے لیے آگاہی کو فروغ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو تھیلیسیمیا سے بچانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صحت کے شعبے میں جامع اصلاحات کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے بھر میں تھیلیسیمیا کے علاج کے لیے جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے مطابق صوبے کے 26 مراکز میں 9,525 مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔
وزیر اعلی نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت نے نادرا کے کورنگی اور صفورا مراکز میں تھیلیسیمیا اور ہیپاٹائٹس کی مفت تشخیص کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے ہیں۔
اس کے علاوہ بیماری کے پھیلا کو روکنے کے لیے شادی سے پہلے اسکریننگ کے فروغ کی کوششیں بھی جاری ہیں۔وزیر اعلی نے زور دیا کہ تعلیمی اداروں، میڈیا پلیٹ فارمز اور کمیونٹی پروگراموں میں آگاہی مہمات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے مزید مثر اقدامات کی ضرورت ہے اور تجویز دی کہ ایک جامع اسکریننگ پروگرام کے آغاز سے اس بیماری کے پھیلا میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
مراد علی شاہ نے تھیلیسیمیا سے نمٹنے میں والدین، اساتذہ اور مذہبی رہنماں کے کلیدی کردار کو بھی اجاگر کیا اور اعلان کیا کہ صوبے بھر میں عوامی آگاہی مہمات کو مزید تیز کیا جائے گا۔
Comments
0 comment