آئی وی ایف علاج: خاتون شوہر کے انتقال کے 2 سال بعد حاملہ ہوگئی
Webdesk
|
13 Feb 2024
برطانیہ میں ایک خاتون شوہر کے انتقال کے دو سال بعد آئی وی ایف علاج کے ذریعے حاملہ ہوگئیں اور اب ان کے ہاں اولاد کی پیدائش متوقع ہے۔
برطانیہ کے علاقے چیلٹنہیم سے تعلق رکھنے والی چوالیس سالہ ایستھر باتھرز نے بتایا کہ 2021 میں مصنوعی طریقہ علاج (آئی وی ایف) کے دو روانڈا مکمل کر کی تھیں پھر نومبر کی اکیس تاریخ کو انکے شوہر کو کینسر کی تشخیص ہوئی اور پھر وہ 2022 میں انتقال کرگئے۔
ایستھر نے شوہر کی خواہش کے مطابق اولاد کیلیے آئی وی ایف کا علاج جاری رکھا اور بالآخر قدرت نے انکی گود ہری کردی ہے اور اسے وہ خود معجزے سے بڑھ کر معجزہ مانتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا یہ سب کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر بچہ ہی معجزہ ہوتا ہے لیکن ذاتی طور پر میرے لیے دو مرتبہ اسقاط حمل اور مسلسل مایوسی اور ناکامیوں کے بعد یہاں تک پہنچ جانا اور حاملہ ہونا شاید معجزے سے بھی بڑھ کر ہے۔‘
اس جوڑے نے 2021 میں بچے کی پیدائش کے لیے آئی وی ایف ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا اور صرف دو راؤنڈ مکمل ہوئے تھے۔
اس کے بعد ایستھر باتھرز نے آئی وی ایف کی مدد سے حاملہ ہونے کی مزید آٹھ کوششیں کیں جبکہ ایک تنظیم ’انسائڈ سٹورٹ ہیڈ‘ پر بھی کام جاری رکھا، یہ ایک ایسی تنظیم تھی کہ جس میں کینسر کے دیگر مریضوں کی مدد کے لیے ایک فنڈ بھی جمع کیا جا رہا تھا۔
آئی وی ایف علاج کیا یے؟
آئی وی ایف ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے دوران عورت کے ایگز (انڈوں) کو مرد کے سپرم سے لیبارٹری میں فرٹیلائز کیا جاتا ہے اور اس کے بعد جنین کو عورت کے رحم (بچہ دانی) میں ڈالا جاتا ہے۔
Comments
0 comment