بھکر میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی، ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ
سی ای او ہیلتھ بھکر کا کہنا ہے کہ 2دن کے دوران 13بچوں میں خسرہ کی تشخص ہوئی ہے۔
Webdesk
|
30 May 2024
بھکر میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی ، جس کے باعث ضلع بھر میں انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ای او ہیلتھ بھکر کا کہنا ہے کہ 2دن کے دوران 13بچوں میں خسرہ کی تشخص ہوئی ہے۔
سی ای او ہیلتھ کے مطابق ضلع کے تمام مراکز صحت میں خسرہ کے لیے وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔
دریا خان میں خسرہ سے ایک بچے کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment