برطانوی بادشاہ چارلس کو کینسر کے موذی مرض کی تشخیص

برطانوی بادشاہ چارلس کو کینسر کے موذی مرض کی تشخیص

بکنھگم پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر اور علاج شروع ہونے کی تصدیق کردی
برطانوی بادشاہ چارلس کو کینسر کے موذی مرض کی تشخیص

ویب ڈیسک

|

5 Feb 2024

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوئم کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس کی تصدیق بکنگھم پیلس نے بھی کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے، لیکن ان کے حالیہ علاج کے دوران ایک پروسٹیٹ بڑھا ہوا پایا گیا تھا۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے کینسر کی قسم کے حوالے سے تو نہیں بتایا گیا البتہ یہ کہا گیا ہے کہ بادشاہ کا پیر سے باقاعدہ علاج شروع کردیا گیا ہے۔

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ بادشاہ ’’اپنے علاج کے بارے میں مکمل طور پر مثبت ہیں اور وہ جلد صحت یابی کے بعد عوامی امور انجام دینے کے منتظر ہیں تاہم اس دوران وہ ریاستی بادشاہ کے طور پر اپنا آئینی کردار جاری رکھیں گے، جس میں کاغذی کارروائی اور نجی ملاقاتیں شامل ہیں‘۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ علاج کی وجہ سے بادشاہ نے اپنی تمام مصروفیات کو ترک کردیا ہے جبکہ شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی اُن کی صحت یابی کے لیے اُن کا ساتھ دے رہے ہیں۔

شاہی محل کی جانب سے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کنگ چارلس کو کینسر کے کون سے درجے کی تشخیص ہوئی ہے۔

75 سالہ بادشاہ پیر کی صبح نارفولک کے سینڈرنگھم سے لندن واپس آئے اور محل کا کہنا ہے اُن کا مریض کے طور پر علاج شروع کر دیا ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!