چکن پاکس نے تین نومولود بچوں کی جان لے لی
ضلع بھرکی تمام تعلقہ اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر آئیسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
Webdesk
|
15 Mar 2026
خیرپور میرس: خیرپور میں چکن پاکس وبائی صورت اختیار کر گیا،تین دنوں میں چکن پاکس میں مبتلا تین نومولود سمیت پانچ بچے دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت نے تین بچوں کی چکن پاکس کے باعث جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے،علاقہ مکینوں کے مطابق کنب بوزدار وڈا، گاڑہی پل سمیت دیگر علاقوں میں سو سے زائد بچے چکن پاکس سے متاثر ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیتلھ آفیسرڈکٹربرکت علی نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں بچوں کے خون اوردیگرضروری ٹیسٹ لینے کیلئے سینئر ڈاکٹرزپرمشتمل نو رکنی کمیٹی بھیجی گئی ہے جبکہ ضلع بھرکی تمام تعلقہ اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر آئیسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
Comments
0 comment