ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایشیا میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایشیا میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

برطانوی جریدے نے ادیب رضوی کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر ایوارڈ سے نوازا ہے
ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایشیا میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2025

پاکستان کے معروف سرجن اور فلاحی شخصیت، پروفیسر ڈاکٹر عادیب رضوی کو جنوبی ایشیا میں طب کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں برٹش میڈیکل جرنل (BMJ) ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

BMJ ہر سال ایسے ممتاز طبی ماہرین، محققین اور اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، جنہوں نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں نمایاں کارکردگی اور جدت کا مظاہرہ کیا ہو۔

اس سال کی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جہاں BMJ ایڈوائزری بورڈ کے شریک چیئرمین ڈاکٹر سنجے نگران نے ایوارڈ کا اعلان کیا اور پروفیسر رضوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر نگران نے ڈاکٹر رضوی کے متعارف کردہ طبی نظام کو ایک انقلابی ماڈل قرار دیا، جو پاکستان میں حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان شاندار شراکت داری کی ایک کامیاب مثال ہے۔ 

انہوں نے ڈاکٹر رضوی کی زندگی بھر کی جدوجہد کو سراہا، جنہوں نے ذات، رنگ، نسل یا مذہب سے بالاتر ہو کر ہر فرد کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرنے کا مشن جاری رکھا۔

اگرچہ ڈاکٹر رضوی ذاتی طور پر تقریب میں شریک نہ ہو سکے، تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضرین سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے BMJ کے اس اقدام کو سراہا اور خطے میں طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ میں جرنل کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے BMJ کی ایڈیٹوریل بورڈ سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیا کے دیگر طبی اداروں کو SIUT ماڈل اپنانے کی ترغیب دیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ماڈل سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) کا ہے جسے پانچ دہائیوں قبل سول اسپتال میں قائم کیا گیا تھا۔

ایک معمولی آغاز سے اُٹھنے والا یہ ادارہ آج ایک عالمی معیار کا طبی مرکز بن چکا ہے، جو یورولوجی، نیفرولوجی، اعضا کی پیوند کاری اور متعلقہ شعبوں میں جدید علاج معالجے کی سہولیات فراہم

کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!