حیرت انگیز معلومات، ہر 10 سال میں نیا مکمل جسم بن جاتا ہے

حیرت انگیز معلومات، ہر 10 سال میں نیا مکمل جسم بن جاتا ہے

سائسنی ماہرین کے مطابق انسانی خلیات تیزی سے تبدیل ہوتے ہیں
حیرت انگیز معلومات، ہر 10 سال میں نیا مکمل جسم بن جاتا ہے

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ وہی شخص نہیں جو 10 منٹ پہلے تھے؟ آپ کا جسم مسلسل اپنے خلیات کو دوبارہ تخلیق کر رہا ہے۔

سائنسی ماہرین کے مطابق پرانے خلیات ختم ہو جاتے ہیں اور نئے خلیات بنتے رہتے ہیں، جس کی بدولت آپ کا جسم مسلسل خود کو ری جنریٹ کرتا ہے۔ 

جسم کی مکمل تبدیلی کا حیرت انگیز عمل

تحقیق کے مطابق ہر 7 سے 10 سال میں آپ کا پورا جسم نئے اعضاء اور ٹشوز کے ساتھ مکمل طور پر تبدیل ہو جاتا ہے۔

معدہ ہر 4 دن میں نئے خلیات پیدا کرتا ہے، جبکہ ہاضمے میں مدد دینے والے خلیے ہر 5 منٹ میں تبدیل ہوتے ہیں۔

جگر ہر 150 دن میں خود کو دوبارہ تخلیق کرتا ہے۔

جلد کی بیرونی سطح (ایپی ڈرمس) ہر 4 ہفتے میں مکمل طور پر نئی ہو جاتی ہے۔

لبلبہ (Pancreas) جو خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے، ہر 50 دن میں نیا ہو جاتا ہے۔  

سرخ خون کے خلیات ہر 4 ماہ میں مکمل طور پر نئے بن جاتے ہیں۔ اگر آپ خون کا عطیہ دیتے ہیں تو آپ کے جسم کو دوبارہ خلیات بننے میں صرف 12 روز لگتے ہیں۔

ذائقہ محسوس کرنے والے خلیے ہر 10 دن میں نئے ہو جاتے ہیں۔

ہڈیوں اور کچھ دیگر اعضاء کی سست تجدید

اگرچہ خلیات کی تخلیق کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے، لیکن کچھ اعضاء میں یہ عمل بہت سست ہوتا ہے۔

ہڈیوں کو مکمل طور پر دوبارہ بننے میں 10 سال تک لگ سکتے ہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کی تجدید کا عمل سست پڑ جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہو سکتی ہیں۔

کچھ خلیات کبھی تبدیل نہیں ہوتے

انسانی جسم کی ناقابل یقین ری جنریشن صلاحیت کے باوجود، کچھ خلیات کبھی دوبارہ نہیں بنتے۔

آنکھ کے اندرونی لینس کے خلیات زندگی بھر وہی رہتے ہیں۔  

دماغ کے "Cerebral Cortex" میں موجود نیورونز کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔  

یادیں اور شعور ہمیشہ برقرار رہتا ہے

اگرچہ آپ کا جسم مسلسل بدل رہا ہے، لیکن آپ کی یادیں، شعور اور خود آگاہی ہمیشہ وہی رہتی ہے۔

مثال کے طور پر، آپ کے ذائقہ محسوس کرنے والے خلیات ہر 10 دن میں بدل جاتے ہیں، لیکن جو مزیدار کھانے آپ نے پہلے چکھے، ان کی یادیں ہمیشہ برقرار رہتی ہیں  

یہ حیرت انگیز حقیقت ظاہر کرتی ہے کہ انسانی جسم فطرت کی ایک شاندار تخلیق ہے، جو وقت کے ساتھ خود کو مسلسل بہتر بنانے اور زندہ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!