ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ طریقے جانیے

ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ طریقے جانیے

الٹی، متلی، چکر یا بخار اور نقاہت محسوس ہونے پر ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں
ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ طریقے جانیے

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2024

کراچی کو اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے کیونکہ سمندری ہوائیں معطل ہیں۔ جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو سخت گرمی سے بچانے کے لیے فعال اقدامات کرنا بہت ضروری ہے۔ 

کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے اور بالخصوص چار روز سے ہونے والی شدید گرمی کے باعث 550 سے زائد اموات ہوئیں ہیں جن میں سے بیشتر لاشیں امدادی اداروں کے رضاکاروں سے سڑکوں سے اٹھا کر اسپتال منتقل کی ہیں۔

ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلیے اقدامات

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال

دن بھر میں پانی کم سے کم بیس گلاس پیئں، اگر پیاس نہ بھی لگے تب بھی ہر تھوڑی دیر کے بعد تھوڑا سا پانی پی لیں،دن کے وقت کیفین والے اور الکوحل والے مشروبات سے پرہیز کریں، کیونکہ یہ پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔

گھروں میں رہیں

سورج پر اپنی مکمل آب و تاب کے ساتھ آسمان پر ہو اور دھوپ ہو تو گھروں سے باہر جانے سے گریز کریں، ماہرین کے مطابق سورج دن گیارہ سے شام چار بجے تک مکمل آب و تاب میں ہوتا ہے۔ گھروں میں بھی کم از کم پنکھے میں رہیں اور بجلی لوڈشیڈنگ کی صورت میں ہر تھوڑی دیر میں ہاتھ اور منہ دھوئیں۔

ہلکا لباس پہنیں

گرمی وں میں بالخصوص دن کے اوقات میں ڈھیلے ڈھالے اور ہلکے لباس پہنیں اور گہرے رنگ کے کپڑوں سے گریز کریں۔

جسم کو ٹھنڈا رکھیں

جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے  شاور لیں یا غسل کریں اور اس کے علاوہ تولیہ یا کپڑے گیلے کر کے اپنے پاس رکھیں ۔

کمرے کو ٹھنڈا رکھیں

اگر آپ کے گھر اے سی نہیں اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے مسائل ہیں تو گھریلو ٹوٹکوں پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے، کمرے میں ایک گہرے برتن میں پانی بھر کر کسی کونے میں رکھ دیں کہا جاتا ہے کہ اس سے گرمی کی شدت کم ہوجاتی ہے۔

اس کے علاوہ موٹے پردے ٹانگیں تاکہ سورج کی تپش سیدھی اندر نہ آئے اور انہیں ہر تھوڑی دیر میں گیلا کرتے رہیں تاکہ کمرے میں آنے والی ہوا آپ کو تازگی بخشے۔

گھر سے باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ کر نکلیں 

جسمانی مشقت کو کم سے کم کریں۔

کمزور افراد کو چیک کریں

پھلوں اور جوسز جبکہ ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں

بچوں، بزرگوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہ موسم بچوں اور بزرگوں کیلیے انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔

باہر سے آنے اور پسینے کی حالت میں ٹھنڈا پانی نہ پیئں اور شاور لینے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں جسم کا درجہ حرارت تبدیل ہوتا جس سے بلڈ پریشر متاثر ہوتا اور پھر اس سے فالج کا خطرہ ہوتا ہے۔

ضرورت پڑنے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 

 آپ کو چکر آنا، متلی، یا سر درد جیسی علامات کا سامنا ہو تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!