جدید ٹیکنالوجی سے علاج کا کامیاب تجربہ، ذیابیطس کے بوڑھے مریض صحت یاب

جدید ٹیکنالوجی سے علاج کا کامیاب تجربہ، ذیابیطس کے بوڑھے مریض صحت یاب

ڈاکٹرز نے زخم دیکھ کر ٹانگیں کاٹنے کا مشورہ تک دے دیا تھا
جدید ٹیکنالوجی سے علاج کا کامیاب تجربہ، ذیابیطس کے بوڑھے مریض صحت یاب

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2024

ذیابیطس کے مریضوں کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مریض نے شوگر سے چھٹکارا حاصل کرلیا اور وہ صحت یاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ شہری ہیری میلڈ کو ٹائپ ٹو ذیابیطس ہوئی اور پھر اُن کے پیروں پر زخم ہوئے جو مسلسل خراب ہوتے گئے۔

صورت حال یہ تھی کہ پہلے ایک پیر اور پھر دوسری ٹانگ میں زخم اس قدر بھر گئے کہ ڈاکٹرز کے پاس ٹانگ کاٹںے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا اور سرجن نے اس حوالے سے میلڈ کو آگاہ بھی کردیا تھا۔

مریض کے مطابق اسپتال میں ایک میڈیکل کے مطابق علم نے میری حالت دیکھ کر ڈاکٹر سے مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کی مدد سے اجازت مانگی اور پھر اپنا پراسیس شروع کیا جس کے بعد صورت حال بہتر ہونا شروع ہوئی اور 9 ماہ کے مسلسل علاج کے بعد وہ مکمل صحت یاب ہوگئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق حیران کن طور پر ہیری میلڈ کے ٹانگوں کے زخم بالکل ٹھیک ہوگئے تاہم انہیں شوگر اب بھی ہے۔

مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کیا ہے؟

ایمبلیشن نامی ادارہ مائیکرو ویو ٹیکنالوجی سوئفٹ کے ذریعے گہرے زخموں کا علاج کرتا ہے، جس کی مدد سے مدافعتی نظام کو متحرک کیا جاتا اور مریض کو کم توانائی والی خوراک دی جاتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!