کراچی میں ڈیڑھ ماہ قبل کتے سے کاٹنے سے زخمی ہونے والی خاتون ریبیز کا شکار
خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی ماہرین کی نگرانی میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
Webdesk
|
10 Jul 2026
کراچی: شہر کے علاقے خواجہ اجمیر نگری کی رہائشی 28 سالہ خاتون میں ریبیز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کو تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، تاہم انہوں نے بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگوائی، جس کے باعث وہ اس جان لیوا مرض کا شکار ہو گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی ماہرین کی نگرانی میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کتے یا کسی بھی مشتبہ جانور کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر طبی مرکز سے رجوع کریں اور اینٹی ریبیز ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ اس مہلک بیماری سے بچا جا سکے۔
Comments
0 comment