خسرہ کی وبا پھیلی گئی، ایک ہفتے میں پانچ بچے جاں بحق
لال مشائخ کے علاقے میں دس بچے خسارہ کی بیماری میں مبتلا ہیں
ویب ڈیسک
|
9 May 2024
سکھر میں خسرہ کی وبا سے ایک ہفتے میں پانچ کمسن بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے پانچ سال کے درمیان ہیں اور یہ تمام لال مشائخ کے رہائشی تھے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مزید دس بچے خسرے کی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم انہیں اطمینان بخش طبی امداد نہیں دی جارہی۔
ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش دھاریجو کے مطابق متاثرہ علاقے میں خسرے کے حوالے سے مہم شروع کردی ہے، ہمیں 4 بچوں کی اموات کی اطلاع ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لال مشائخ کے علاقے سے دیگر بچوں کے نمونے لیے گئے ہیں، رپورٹ آنے پر تصدیق ہوگی کہ بچوں کی اموات خسرے سے ہوئی یا معاملہ کچھ اور ہے۔
Comments
0 comment