مچھر کے کاٹنے سے خطرناک پیلا بخار چڑھنے لگا، علامات اور علاج جانیے

مچھر کے کاٹنے سے خطرناک پیلا بخار چڑھنے لگا، علامات اور علاج جانیے

ماہرین نے اسے عالمی وبا کا خطرہ قرار دیا ہے
مچھر کے کاٹنے سے خطرناک پیلا بخار چڑھنے لگا، علامات اور علاج جانیے

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2025

عالمی صحت کے ماہرین نے زرد بخار (یلو فیور) کو مچھروں سے پھیلنے والی ایک مہلک بیماری قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ عالمی وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بیماری 'ایڈیس ایجپٹی' اور 'ہیماگوگس' قسم کے مچھروں سے پھیلتی ہے جو اندرونی خون رسانی (ہیموریجک فیور) کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ 

شہروں میں آبادی کے بے ہنگم پھیلاؤ اور بین الاقوامی سفر میں اضافہ اس کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔

بیماری کی علامات:

ابتدائی طور پر تیز بخار، کپکپی، پٹھوں میں درد اور شدید تھکاوٹ

 شدید کیسز میں اندرونی خون رساں، جگر کی خرابی اور یرقان (جلد و آنکھوں کا پیلا پن)

گردوں اور دل کے افعال میں خرابی سے موت واقع ہو سکتی ہے

اعداد و شمار

سالانہ تقریباً 200,000 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں

ہر سال 30,000 اموات واقع ہوتی ہیں

شرح اموات 7.5% سے 50% تک ہو سکتی ہے

مچھر کی پہچان:

ٹانگوں پر سیاہ و سفید دھاری دار نشانات

سینے پر لیٹر "لائرا" کی شکل کا نشان

شہری علاقوں میں زیادہ پایا جاتا ہے

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ویکسینیشن ہی اس بیماری سے بچاؤ کا واحد موثر ذریعہ ہے۔ ماہرین نے تمام ممالک سے اس وائرس کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور عوامی آگاہی مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!